لندن: (ویب ڈیسک) سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سیمی فائنل میں سرینا ولیمز جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا سے ٹکرائیں گی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل جمعہ کو کھیلے جائیں گے، ویمنز سنگلز ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، سرینا ولیمز، سیمونا ہالپ، ایلینا سویٹولینا اور بربورا سٹرائیکووا سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔
At 33-years-old, Barbora Strycova is the oldest first-time major semifinalist in the Open Era, overtaking Roberta Vinci, who was 32-years-old when she advanced to the 2015 US Open semifinal and finished runner-up. #Wimbledon pic.twitter.com/DduuGWjh9r
— WTA Insider (@WTA_insider) July 9, 2019
ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کے دونوں ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچز جمعہ کو ہونگے۔ پہلے میچ میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا کا مقابلہ رومانیہ کی سیمونا ہالپ سے ہو گا۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکا کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کے مد مقابل ہونگی۔ جس میں سرینا ولیمز نے فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔