لندن: (ویب ڈیسک) ومبلڈن اوپن میں عالمی نمبر ون نووک جوکووچ اور سیڈ تھری رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کے پیئر کی کامیابیوں کو بریک لگ گئی جبکہ اعصام الحق کی ٹیم تیسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس سیزن کا تیسرا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن کے لش گرین کورٹ پر جاری ہے۔ مین سنگلز کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ نے 21 نمبر کے حریف گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کر دیا۔ سربین سٹار نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے 4-6، 6-0 اور 2-6 سے کامیابی سمیٹی۔
ورلڈ رینک تھری رافیل نڈال نے امریکی حریف کیوری کو 0-3 سے ہرا دیا۔ مکسڈ ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے اور سرینا ولیمز کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
دوسری طرف اسی کیٹگری میں قومی ٹینس سٹار اعصام الحق کی جوڑی بھی چوتھے راؤنڈ میں نہ پہنچ سکی انہیں 6-7 اور 4-6 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔