یو ایس اوپن، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ہموطن مک نیلی کو دو ایک سے ہرا دیا

Last Updated On 29 August,2019 11:23 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں سخت مقابلے جاری ہیں، امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے دوسرے راؤنڈ میں اپنی ہموطن مک نیلی کو دو ایک سے ہرا دیا۔

نیویارک سٹی میں خوبصورت بلیو کورٹ پر ٹینس مقابلے جاری ہیں، یو ایس اوپن دوسرے راؤنڈ میں ویمن سنگلز کا میچ ہوا، دونوں جانب امریکی کھلاڑی آمنے سامنے آئیں، ریکارڈ 23 سنگلز گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمز کا کمزور حریف کے خلاف مایوس کن آغاز، پہلا سیٹ سات پانچ سے ہار گئیں۔ سرینا ولیمز نے شاندار کم بیک کیا، اگلے دونوں سیٹس میں تجربہ کاری اور برتری کی دھاک بٹھائی۔

دوسرے میچ میں ان کی بہن وینس ولیمز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوکرائن کی الینا سوویٹولینا نے امریکی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر آؤٹ کیا۔ یوکرائنی سٹار کی جیت کا سکور چھ چار اور چھ چار رہا۔
 

Advertisement