نیویارک: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن شروع ہو گیا۔ دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ نے فاتحانہ انٹری ڈال دی۔ جیت کے بعد نمبر ون کھلاڑی کے ڈانس نے دل موہ لیے۔
نیویارک سٹی کے خوبصورت بلیو کورٹ پر ٹینس میلہ شروع ہو چکا ہے۔ مین سنگلز میں دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ اور نوجوان سپینش کھلاڑی روبرٹو کیربالز کے درمیان مقابلہ ہوا۔
نمبر ون جوکووچ نے برتری دکھاتے ہوئے چھ چار سے ایونٹ اور میچ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ دوسرے اور تیسرے سیٹ میں کامیابی اپنے نام کی۔ سپر سٹار جوکووچ نے جیت کا جشن مخصوص انداز میں منایا اور پھر ڈانس کے تو کیا ہی کہنے، پرستار خوب محظوظ ہوئے۔
دوسرے میچ میں غیر معروف امریکی کھلاڑی اوپلکا نے گیارہ نمبر کے تگڑے حریف فوگنینی کو مشکل مقابلے کے بعد ہرا دیا اور بڑے میچ کے بعد بڑی داد وصول کی۔