نیویارک: (دنیا نیوز) ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم "یو ایس اوپن" سے پہلے سرینا ولیمز، سیمونا ہیلپ اور ماریہ شراپوا سمیت ویمن سٹارز وارم اپ ہوئیں، مقامی بچے بچیاں اور پرستاروں کی انٹری سے ایونٹ دلچسپ بن گیا۔
نیویارک میں ٹینس کا بڑا میلہ سجنے کو ہے، سیزن کے آخری گرینڈ سلیم "یو ایس اوپن" کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ سرینا ولیمز، سیمونا ہیلپ، ماریہ شراپوا اور میڈیسن کیز سمیت دنیا بھر کی ٹاپ گیارہ ویمن سٹارز اِن ایکشن ہوئیں۔
"کوئنز آف دی فیوچر" کے لیے ویمن ٹینس سٹارز کا آمنا سامنا، سپیشل سیٹ لگایا۔ مقامی بچے بچیاں اور ٹینس فینز جمع ہوئے تو خوب رونق لگ گئی۔ یو ایس اوپن کا ٹینس ایونٹ 26 اگست سے شروع ہو گا۔