انٹرنیشنل سکواش وومن چیمپئن شپ: پاکستانی آمنہ فیاض نے ہم وطن کو پچھاڑ دیا

Last Updated On 30 August,2019 05:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ وومن چیمپئن شپ پاکستان کی آمنہ فیاض نے حریف ہم وطن کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ہرا دیا۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل سکواش سرکٹ وومن چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی آمنہ فیاض نے اپنی حریف ہم وطن مقدس اشرف کو فیصلہ کن میچ کے دوران پچھاڑ دیا، فاتح کھلاڑی نے یہ میچ 0-3 سے جیتا۔

پہلی راؤنڈ میں آمنہ فیاض نے ہم وطن کو 12-10 سے ہرایا، دوسری گیم میں 11-8 سے فتح کو گلے لگایا جبکہ تیسری اور آخری راؤنڈ میں مقدس اشرف کو 12-11 سے پچھاڑا۔
 

Advertisement