یوایس اوپن: ناؤ می اوساکا کا تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی، سمونا ہیلپ ایونٹ سے آؤٹ

Last Updated On 30 August,2019 11:25 am

نیویارک: (دنیا نیوز) یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری ہیں، ویمن ایونٹ میں ٹاپ سیڈ "ناؤ می اوساکا" نے تیسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا، رومانیہ کی سمونا ہیلپ ایونٹ سے آؤٹ ہو گئیں۔ جرمن سٹار "اینڈرا پیٹ کووچ" نے کامیابی حاصل کر لی۔

نیویارک میں یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران خواتین کے مقابلوں میں زور کا جوڑ پڑٓا، ٹاپ سیڈ ناؤ می اوساکا کا مقابلہ پولینڈ کی مگدا لینیٹ سے ہوا جنہیں جاپان کی ناؤمی اوسکا نے چھ دو اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

یوایس اوپن میں رومانیہ کی نمبر ایک کھلاڑی سمونا ہیلپ کا ٹاکرا ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ہوا جنہیں اپ سیٹ شکست سے دوچار ہونا پڑا، جرمن سٹار کھلاڑی اینڈرا پیٹ کووچ نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کو چھ چار اور چھ چار سے ہرا کر ایونٹ سے آؤٹ کر دیا۔