ٹینس: ریکٹ سے بندوق کی طرح فائرنگ کا اشارہ، امریکی کھلاڑی کو بڑا جرمانہ

Last Updated On 03 September,2019 09:53 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کو بندوق کی طرح شوٹنگ کرنے پر 10 ہزار یو ایس ڈالر (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ کر دیا گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشہور ٹینس سٹار مائیک برائن پر دورانِ کھیل ریکٹ سے لائن جج کی جانب بندوق کی طرح شوٹنگ کے اشارے دینے پر 10 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ امریکا کے ڈبلز سٹار مائیک برائن نے یو ایس اوپن کے ڈبلز مقابلوں کے دوران میچ منتظمین کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے فیصلے کے بعد ریکٹ کو الٹا کر کے لائن جج کی جانب شوٹنگ کا اشارہ کیا۔ منتظمین نے فوری طور پر واقع کا نوٹس لے لیا اور اس کے بعد مائیک برائن پر 10 ہزار ڈالرز (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ تاہم واقعے کے بعد مائیک برائن نے بھی منتظیمن اور امپائر سے معذرت کرلی جبکہ انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کی تنبیہ کی گئی۔

میچ کے بعد مائیک برائن کا کہنا تھا کہ دوران میچ میں تو پوائنٹ حاصل کر چکا تھا تاہم تاہم انکے اس عمل کو ’مذاق‘ کے طور پر لینا چاہیے تھا۔

 

مذکورہ واقعہ برائن برادرز (باب برائن اور مائیک برائن) کی جوڑی کے ارجنٹائن-اسپینش جوڑی فیڈریکو ڈلبونس اور روبرٹو کاربیلاس بائینا کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔ برائن برادرز نے اس میچ میں پہلے سیٹ میں 6-4 سے ناکامی کے بعد اگلے 2 سیٹ 5-7 اور 3-6 سے جیت کر فتح حاصل کی۔