یو ایس اوپن میں بڑا اپ سیٹ، روجر فیڈرر کوارٹرفائنل میں بلغارین حریف سے ہار کر آوٹ

Last Updated On 04 September,2019 09:36 am

نیویارک: (دنیا نیوز) یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں سب سے بڑا اپ سیٹ، ریکارڈ 20 گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر غیر معروف بلغارین حریف سے ہار کر باہر ہو گئے، روسی کھلاڑی میڈویڈف نے ہمت دکھاتے ہوئے انجری کے باوجود سوئس حریف واورینکا کو شکست دے دی۔

ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کا کوارٹر فائنل، مردوں کے سنگلز مقابلے میں تجربہ کار روجر فیڈرر کا رینک 78 کے گریگر ڈیمی ٹروف سے مقابلہ ہوا، ریکارڈ بیس گرینڈ سلیم کے فاتح فیڈرر نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری کی دھاک بٹھائی لیکن دوسرے سیٹ میں انہیں شکست ہو گئی، آخری دونوں سیٹ بلغارین کھلاڑی نے جیت کر سپر سٹار کو اپ سیٹ کر دیا۔

دوسرے میچ میں انجری کے شکار میڈویڈف، سوئس حریف سٹین واورینکا کے مدمقابل ہوئے۔ بائیں ٹانگ میں شدید تکلیف کے باوجود فزیو سے طبی امداد لی اور ہمت پکڑی۔ پہلے دونوں سیٹ جیتے، تیسرے میں ہار گئے پھر چوتھے سیٹ میں شاندار بلکہ جاندار کم بیک کیا اور فتح اپنے نام کر لی۔

 

Advertisement