نیویارک: (دنیا نیوز) یو ایس اوپن کا ٹائٹل رافیل نڈال نے جیت لیا۔ فائنل میں روسی حریف کو مشکل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کا ٹائٹل مقابلہ رافیل نڈال اور میڈویڈف کے درمیان ہوا۔ سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے پہلا اور پھر دوسرا سیٹ جیت لیا۔
23 سالہ روسی کھلاڑی کے جذبے نے جوش مارا تیسرا اور چوتھا سیٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔ پانچویں اور فائنل سیٹ میں تجربہ کار نڈال نے کم بیک کیا اور چھ چار سے سیٹ میچ اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چار گھنٹے اور انچاس منٹ تک جاری رہنے والے ٹینس میچ سے تماشائی بھی خوب محظوظ ہوئے۔