نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی کھلاڑی راجیو رام اور آسٹریلوی جوڑ دار سمانتھا سٹوسر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے آؤٹ ہو گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کھلاڑی راجیو رام اور آسٹریلوی جوڑی دار سمانتھا سٹوسر رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں، برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور انکی امریکی جوڑی دار بتھانی میٹک سینڈز نے سیمی فائنل میچ میں حریف تھرڈ سیڈڈ جوڑی کو اپ سیٹ شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میچ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور امریکی جوڑی دار بتھانی میٹک سینڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجیو رام اور جوڑی دار سمانتھا سٹوسر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے اپ سیٹ شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
فاتح کھلاڑیوں کا فائنل میں مقابلہ میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا جس میں تائیوان کی چن ہائو چنگ اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار مائیکل وینس شامل ہیں۔