ویانا: (دنیا نیوز) ٹینس میں چھوٹا نام بڑا کام کا محاورہ سچ ثابت ہو گیا، امریکا کی کوکو گاف نے پندرہ سال کی عمر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
آسٹریا کے ٹینس کورٹ پر لِنز اوپن کا فیصلہ کن معرکہ، ویمن سنگلز کے فائنل میں لیٹویا کی جیلینا آسٹاپینکو اور پندرہ سالہ کوکو گاف آمنے سامنے ہوئیں تو امریکی ینگ ٹیلنٹ نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر جوش و جذبہ دکھا دیا۔
دوسرے سیٹ میں ہار کر پندرہ سالہ ٹینس سٹار نے کم بیک کیا، چھ دو سے تیسرا اور آخری سیٹ جیت کر چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ کوکو گاف پندرہ سال کی عمر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔