لاہور: (ویب ڈیسک) نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران قومی ٹیم کے ٹینس سٹار اعصام الحق نے سلور میڈل جیت لیا۔
ساؤتھ ایشین گیمز نیپال میں سلور میڈل جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں اور میچ جیت کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔
Happy n proud to help my team n country win first silver medal ever in tennis @SAG_2019.Feeling blessed to share this moment with my no1 fan/my mom
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) December 4, 2019
Looking forward to get more laurels this week in doubles n mix doubles in sha Allah pic.twitter.com/Be3N09Az4w
ان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے لیے ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ٹینس میں پہلی مرتبہ سلور میڈل جیتنے پر اپنی فین نمبر ون اور والدہ کے ساتھ یہ لمحات شیئر کر کے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
ٹینس سٹار کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا اور مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لیے پرعزم ہوں۔
دوسری طرف 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 4 گولڈ میڈلزجیت لیے جسکے بعد میڈل ٹیبل پر پاکستان تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
13 ویں ساؤتھ ایشین گیمزمیں پاکستان کے گولڈ میڈلزکی تعداد 10 ہوچکی ہے، جس میں سب سے زیادہ گولڈ میڈلز پاکستانی کراٹیکاز نے جیتے ہیں۔ کراٹے ٹیم نے مجموعی طورپر6 گولڈ،8 سلور اور5 برانز میڈل اپنےنام کیے ہیں۔
بدھ کو ہونے والے مقابلوں میں کراٹےکی مائنس 50 کلوگرام کیٹیگری میں نعمان احمد نےطلائی تمغہ سینے پر سجایا، ان کے علاوہ مینز اور ویمنز کومیتے ٹیم نے بھی گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
تائی کوانڈو ایونٹ میں وقار نے چاندی ، انیلہ اور جبران نے چاندی کے تمغے جیتے جبکہ محمود اور سویا صابر نے کانسی کا حاصل کیا۔
مردوں کی 200 میٹرریس میں محمد عزیر نےسونے کا تمغہ سینے پرسجایا جب کہ خواتین کی 200 میٹرریس میں نجمہ پروین نےچاندی اور ڈسکس تھرو میں شمس الحق نےکانسی کا تمغہ جیتا۔
شوٹنگ کے 25میٹر پسٹل ایونٹ مین رابعہ، لبنٰی اور مہوش پر مشتمل ٹیم نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔