59ویں نیشنل امیچور گالف چیمپین شپ کا 12مارچ سے اسلام آباد میں آغاز

Last Updated On 10 March,2020 04:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان گالف فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا ہے کہ 59ویں نیشنل امیچور گالف چیمپین شپ 12مارچ سے اسلام آباد کلب کھیلی جائیگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گالف فیڈریشن کے جوائنٹ سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ 15مارچ تک ایونٹ میں تین کیٹگریز میں مقابلے ہونگے۔ چیمپین شپ میں روزانہ 18ہولز کھیلے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے ورھنے ٹرافی 18 ہولز پر مشتمل ہوگی، سری لنکا سے بھی گالف ٹیم چیمپیئن شپ کا حصہ ہو گی، سری لنکن ٹیم گالف چیمپین شپ میں حصہ لینے کیلئے بدھ کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ڈاکٹر علی حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان گالف فیڈریشن جم گالفرز کیساتھ ایم او یو بھی کر رہی ہے، ایم او یو کے تحت تمام گالفرز براہ راست اپنے سکورز دیکھ سکیں گے۔
 

Advertisement