لیگزینگٹن: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران امریکا میں ویمن ٹینس کے مقابلے توجہ کا مرکز بن گئے۔ وینس ولیمز نے سابق نمبر کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ہرا دیا۔ سولہ سالہ کوکو گف نے بھی دبنگ انٹری ڈال دی۔
لیگزینگٹن کے بلیو ٹینس کورٹ پر ویمن کھلاڑی اِن ایکشن ہوئیں۔ وینس ولیمز کا سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا سے جوڑ پڑا۔
وینس ولیمز نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ اسی جوش وخروش کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرا سیٹ چھ دو سے جیت کر مشکل حریف کو آؤٹ کر دیا۔
دوسرے میچ میں سولہ سالہ کوکو گف اور کیرولین ڈولی ہائیڈ مدمقابل ہوئیں۔ ٹینس کی دنیا میں فتوحات سے تہلکہ خیز انٹری ڈالنے والی کوکو گف نے دو صفر سے کامیابی سمیٹی۔ لاک ڈاؤن ایس او پیز کے باعث مختصر شائقین نے دونوں میچز میں خوب انجوائے کیا۔