کورونا وائرس کی وجہ سے انڈور ہاکی ورلڈ کپ ملتوی

Published On 24 September,2020 06:55 pm

برسلز: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے بیلجیم میں شیڈول انڈور ہاکی ورلڈ کپ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

منتظمین نے ان مقابلوں کیلئے بیلجیم کی سرزمین کا چناؤ کیا تھا۔ یہ مقابلے 2 سے 6 فروری تک بیلجیم میں ہونا تھے، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے انھیں ملتوی کرنا پڑا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو کا اس فیصلے بارے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال کے اندر رہتے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اب اس ٹورنامنٹ کو اگلے سال میں کرایا جائے گا۔

انڈور ہاکی ورلڈ کپ میں 12 مینز اور اتنی ہی تعداد میں ویمنز ٹیمیں شریک ہوں گی۔ آسٹریا نے مردوں جب کہ جرمنی نے خواتین ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہے۔
 

Advertisement