وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا میڈل ونر کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا میڈل ونر کھلاڑیوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں قومی انڈر 16 کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لئے ماہانہ 10 ہزار، سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 8 اور براؤنز میڈل جیتنے والوں کے لئے 5 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔

مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پر انعام حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی خوشی بھی دیدنی رہی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ایونٹس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے انڈر 16 کے قومی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 58 گولڈ، 35 سلور اور 14 برانز میڈل اپنے نام کئے ہیں۔