فٹبال ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ راؤنڈ، فرانس نے قازقستان کو 8 گولز سے ہرا دیا

Published On 14 November,2021 09:37 am

لاہور: (دنیا نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ راؤنڈ میں فرانس نے قازقستان کو آٹھ صفر سے شکست دے دی۔ سپر اسٹار کھلاڑی کیلین ایمباپے نے پہلی انٹرنیشنل ہیٹرک اسکور کر لی۔

دنیا کے پسندیدہ کھیل فٹ بال کے مقابلے جاری، پیرس میں ورلڈ کپ 2022 کا کوالیفائنگ راؤنڈ میچ ہوا جس میں فرانس نے قازقستان صفر کے مقابلے 8 گولوں سے ہرا دیا۔ کیلین ایمباپے نے پہلے 32 منٹ میں شاندار ہیٹرک اسکور کردی۔ سپر اسٹار کھلاڑی نے 6 ، 12 اور 32 ویں منٹ گول کر کے فرانس کو پہلے ہاف سے پہلے ہی 3 گولوں کی برتری دلائی ۔

دوسرے ہاف میں بھی گول گول کی گونج سنائی دی۔ پہلے ہاف کے بعد کارم بینزیما نے 2، ایڈرن ریبیوٹ، کیلین ایمباپے اور اینٹوئن گریز مین نے ایک ایک گول کیا۔ قازقستان کے کھلاڑی ایک گول بھی نہ کرسکے، فرانس نے شاندار فتح کے ساتھ گروپ ڈی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
 

Advertisement