پیرس:(ویب ڈیسک)فرانس میں حجاب پہن کر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی سینیٹ میں حجاب پرپابندی کے حق میں 160 اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی۔
فرانسیسی سینیٹ اورایوان زیریں کے ارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا۔
واضح رہے کہ قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا ہے۔