پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے امریکا اور یورپی ممالک سمیت کینیڈا کی مخالفت کرتے ہوئے انسانی حقوق تنازع پر بیجنگ اولمپکس میں سفارتی بائیکاٹ کرنے سے انکار کر دیا۔
آئندہ سال فروری میں بیجنگ میں شیڈول وِنٹر اولمپکس کو انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے متنازع بنا دیا گیا ہے، اس پر امریکا، یورپی ممالک اور کینیڈا نے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
اس کے برعکس فرانس نے ایونٹ کی بھرپور نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے، فرنچ وزیر تعلیم و سپورٹس نے تو اپنا فیصلہ سنا دیا جبکہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس کی ابھی تصدیق نہیں کی۔