پیرس: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے امریکا اور برطانیہ سے آبدوز معاہدے کے معاملے پر فرانس اور برطانیہ کے وزرائے دفاع کی میٹنگ ملتوی ہو گئی۔
فرانس نے اتحادیوں پر دوہرا معیار اپنانے اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے، فرانس نے آبدوز معاہدے پر برطانیہ کے وزیردفاع سے ملاقات بھی منسوخ کردی ہے۔
فرانس اور برطانیہ کے وزرائے دفاع کی میٹنگ رواں ہفتے ہونا تھی، آسٹریلیا نے 50ارب یورو کا جوہری آبدوز کا معاہدہ فرانس سے توڑ کر امریکا اور برطانیہ سے کیا ہے۔