لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسی ای میلز سامنے آئی ہیں جن کے مطابق برطانوی حکام نے کابل ائیرپورٹ کے باہر خود کش حملے سے پہلے افغان شہریوں کو نشانہ بننے والے ائیرپورٹ گیٹ پر جانے کو کہا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں ایسی ای میلز سامنے آئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ اور امریکا کو ایئرپورٹ پر خطرے کے بارے میں معلوم تھا اس کے باوجود برطانوی سفارتخانے نے لوگوں کو ایئرپورٹ کے ابے گیٹ پر جمع ہونے کے لیے کہا۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ان ای میلز پر تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ ای میلز برطانوی سفارت خانے نے بھیجی تھیں۔