واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں نے افغانستان سے امریکی شہریوں اور فورسز کے انخلا پر بات چیت کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جی سیون کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے، دونوں رہنماوں نے اپنے شہریوں اور اپنی حکومتوں کے ساتھ کام کرنے والے افغان باشندوں کے فوری اور محفوظ انخلا کی کوششوں پر بات کی۔
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد جوبائیڈن کا بورس جانسن کو یہ دوسرا فون ہے۔