لندن: (دنیا نیوز) برطانوی دارالعوام میں افغانستان سے انخلاکے معاملے پر بحث ہوئی، اپوزیشن ارکان نے وزیرخارجہ ڈومینک راب کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
برطانوی ایوان میں ہونیوالی بحث میں اپوزیشن لیڈر کیراسٹارمر نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کو برے طریقے سے ہینڈل کیا گیا، وزیراعظم بورس جانسن قیادت کے قابل نہیں، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی انخلا موجودہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن تھا، افغانستان میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے نظریات میں تبدیلی نہیں آئی، شرعی قوانین کی پاسداری کرتے ہیں۔ ہمارا کوئی رکن کسی کے گھر میں داخل نہیں ہوا، خواتین کو طالبان سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔