پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات پر خواتین سڑکوں پر آگئیں، حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
فرانس میں ہزاروں خواتین نے جنسی ہراساں کرنے اورتشدد کے خلاف احتجاج کیا، مظاہروں میں سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی،، حتجاج میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، شریک افراد نے میوزک کی دھنوں پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت جنسی ہراسانی کے واقعات روکنے کےلیے سخت اقدامات اٹھائے۔