پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں کورونا وائرس ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں ہیلتھ کارڈ لازمی قرار دینے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے، سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے چند مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
جنوبی شہر میں ہونے والے مظاہرے کے دوران ایک گروپ نے مظاہرین پر دھا وا بول دیا جس کے دوران چند افراد آپس میں گھتم گھتا ہو گئے، وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ 21 ہزاز افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔