پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں ہزاروں افراد کورونا وائرس ہیلتھ پاس کو لازمی قرار دینے کے خلاف سڑکوں نکل آئے، جھڑپوں میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
کورونا ہیلتھ پاس کو عوامی مقامات پر لازمی قرار دیئے جانے کے خلاف پیرس سمیت متعدد شہروں میں احتجاج کیا گیا، لوگوں نے پلے کارڈز اور صدر میکرون کی ڈراؤنی تصاویر اٹھا رکھی تھی، شرکا کا کہنا تھا حکومت وائرس کے نام پر ان کی آزادیاں سلب کرنا چاہتی ہے، پولیس نے 20 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ فرانس میں کورونا سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کئی دنوں سے جاری ہیں، گذشتہ ہفتے طبی ملازمین کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔