پیرس: (دنیا نیوز) جرمنی کے بعد فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی امریکی رویے کو عالمی استحکام کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اتحادیوں سے آہستہ آہستہ دور ہو رہا ہے، امریکی پالیسیاں بین الاقوامی نظام کو نقصان پہنچا رہی ہیں، عالمی اتحاد کمزور اور طاقتور ممالک مضبوط ہو رہے۔
فرانسیسی صدر نے اتحادی ممالک کے باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے یورپ کو امریکا پر انحصار کم کرنے کا مشورہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ طاقت کی سیاست دنیا کو تقسیم کر رہی ہے۔
فرانسیسی صدر نے عالمی اداروں کے کمزور کردار پر بھی تشویش ظاہر کی، میکرون نے عالمی قوانین کی پاسداری کو وقت کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔
قبل ازیں جرمن صدر فرینک والٹر نے بھی اپنے ایک بیان کہا تھا کہ امریکی خارجہ پالیسی عالمی نظام اور اقدار کیلئے خطرہ ہے، امریکا نے عالمی نظام کو نقصان پہنچایا، طاقتور ممالک قوانین کی خلاف ورزی کر کے عالمی استحکام خطرے میں ڈال رہے ہیں۔



