پاکستان ہاکی کے سابق گولڈ میڈلسٹ اولمپئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے

Published On 21 February,2022 07:09 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی کو ایک اور بڑا نقصان اٹھانا پڑ گیا ، سابق گولڈ میڈلسٹ اولمپئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کا ایک اور آفتاب غروب ہوگیا،1960 روم اولمپکس گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی عبدالوحید خان کے انتقال پر اہم شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اولمپین عبدالوحید خان نے اپنے کیریئر کے دوران 1960 روم اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرکے گولڈ میڈل ، 1962 جکارتہ میں ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 1966 میں بنکاک میں منعقد ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ کئی اعزازت اپنے نام کئے ۔
 

Advertisement