ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:بنگلا دیش کو شکست،پاکستان سیمی فائنل میں داخل

Published On 19 December,2021 07:22 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)بنگلا دیش کو شکست دیکر پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے جاری ہیں جس میں پاکستان نے آخری لیگ میچ میں بنگلا دیش کو 2-6 سے شکست دیکر فائنل فور میں جگہ بنالی ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان آمنے سامنے ہونگے۔