ایشین چیمپئنزٹرافی،قومی ہاکی ٹیم کا اعلان،عمر بھٹہ قیادت کرینگے

Published On 03 December,2021 04:26 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لئےقومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ، عمر بھٹہ کپتان اور علی شان نائب کپتان ہونگے۔

20رکنی قومی ہاکی ٹیم میں گول کیپرز میں وقار ،عبداللہ اشتیاق ،فل بیکس میں مبشر علی،عمادشکیل بٹ،تعظیم الحسن ،محمد عبداللہ،عقیل احمد ،ہاف بیکس میں ابوبکر محمود،معین شکیل،حماد الدین انجم، غضنفر علی، اظفر یعقوب ،فارورڈز میں ایم عمر بھٹہ،علی شان،اعجاز احمد شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید ہونگے جبکہ دیگر کوچز میں اولمپین سید سمیر حسین،اجمل خان لودھی اورویڈیوانالسٹ ندیم خان لودھی،ڈاکٹر سید اسد عباس شامل ہونگے۔
 

Advertisement