ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

Published On 17 December,2021 05:37 pm

ڈھاکا:(دنیا نیوز)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جاری ہے جس کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستانی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی،فاتح ٹیم کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دو گول سکول کیے۔

واضح رہے کہ عالمی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کا تیسر ا جبکہ قومی ٹیم کا اٹھارہواں نمبر ہے۔