سابق اولمپئین کا پی ایچ ایف کو لیگل نوٹس، 25 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ

Published On 24 February,2022 07:24 pm

لاہور:(دنیا نیوز) سابق اولمپئین رشید الحسن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو لیگل نوٹس بھیجوا دیا اور 25 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعویٰ کیا ہے۔

رشید الحسن نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بے بیناد الزامات لگائے گئے، میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا عہدیدار یا ملازم نہیں ہوں، پی ایچ ایف مجھ پر پابندی کا اختیار نہیں رکھتا۔

سابق اولمپئین نے مزید کہا کہ فیڈریشن کے تمام نوٹسز کا جواب دیتا رہا ہوں، پی ایچ ایف کے سیکریٹری کی جانب سے میرے خلاف میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا، پی ایچ ایف ذہنی اذیت اور میری ساخت کو نقصان پہنچانے کے بدلے میں 25 کروڑ روپے ادا کرے، تحریری طور پر مجھ سے معافی مانگے۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 روز کے اندر نوٹس کا جواب نہ دیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
 

Advertisement