فٹبال ورلڈ کپ 2022ء: چمچماتی ٹرافی جون میں پاکستان آئے گی

Published On 14 May,2022 04:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کی چمچماتی ٹرافی اگلے ماہ پاکستان کا رخ کرے گی۔

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی مجموعی طور پر 51 ملکوں کا دورہ کرے گی، 7 جون کو اسلام آباد میں پروقار تقریب ہو گی، یہ مسلسل دوسرا موقع ہوگا کہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کا رخ کرے گی۔

اس سے قبل بھی دو ہزار اٹھارہ میں یہ ٹرافی لاہور لائی گئی تھی۔ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی نے ورلڈ ٹور کا آغاز دبئی سے کیا ہے۔