برمنگھم:(دنیا نیوز) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوان زمان انور فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
زمان انور نے سیمی فائنل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے پہلوان کو صرف ڈیڑھ منٹ میں شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔
اس سے قبل ریسلنگ کے مقابلے میں گوجرانوالہ کے پہلوان زمان انور نے 125 کلو ویٹ کیٹگری میں 12 صفر سے کشتی جیت لی، انہوں نے ماریشس کے پہلوان کو چاروں شانے چت کیا۔