سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ، پاکستان نے قطر کو مات دے دی

Published On 12 October,2022 09:42 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) پاکستان نے سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں میزبان قطر کے خلاف آٹھ، صفر سے فتح سمیٹی۔

پاکستان جس نے دوسرے دن سوڈان کو 3-0 سے شکست دی، ہوم سائیڈ کے خلاف اپنا میچ یک طرفہ طور پر جیت لیا جبکہ گرین شرٹس اب اپنا چوتھا میچ بوسنیا کے خلاف کھیلے گی۔

خیال رہے کہ سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ، سٹریٹ چائلڈ یونائیٹڈ نامی ایک غیر منافع بخش گروپ کے بینر تلے، فیفا ورلڈ کپ سے پہلے 2010 سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ کے آخری تین ایڈیشن جنوبی افریقا (2010)، برازیل (2014) اور روس (2018) میں ہوئے۔

اس سال یہ ایونٹ قطر میں 7 سے 15 اکتوبر تک ہو رہا ہے، ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 26 ٹیمیں شامل ہیں۔