لاہور: (ویب ڈیسک) 20 نومبر سے قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں میڈ ان پاکستان فٹ بال گیندیں استعمال ہوں گی۔
بین الاقوامی ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈ این سیالکوٹ ہے، سیالکوٹ ایک ایسا شہر ہے جو کھیلوں کے بہترین سامان کا گھر ہے۔
ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ منیجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا کہ سیالکوٹ دنیا کی 70 فیصد تک(ساکر بال) کی ضرورت پوری کر رہا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ”جب سے زیادہ ممالک نے اس میں قدم رکھا ہے تو اس کا تھوڑا سا حصہ کم ہو گیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق 1982 کے اسپین ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرتے ہوئے، سیالکوٹ سے بنی فٹ بال گیندیں فٹ بال کی بادشاہی میں نو مرتبہ چمکیں،”ٹینگو” گیندوں نے پانی کو اندر سے نکلنے سے روکنے کے لئے سیون کے اوپر ربڑ کے استعمال کا آغاز کیا جو فیفا ورلڈ کپ میں پانی سے بچنے والی پہلی گیند بن گئی۔