پاکستان کی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کی میجر فیضان سے شادی ہوگئی

پاکستان کی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد کی میجر فیضان سے شادی ہوگئی

تفصیلات کے مطابق ماحور شہزاد اور میجر فیضان کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں ماحور نے دلہے میجر فیضان کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ماحور شہزاد نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ شادی کی وجہ سے بیڈمنٹن سے بریک لے رہی ہوں، شادی کے بعد بھی کھیل جاری رکھوں گی۔