دوحہ: (دنیا نیوز) 10سال قبل لیونل میسی کے ساتھ مداح کی حیثیت سے تصویر کھنچوانے والے بچے جولین الواریز نے فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کو فائنل تک پہنچا دیا۔
ورلڈ کپ سیمی فائنل میں دو گول اسکور کرنے والے جولین الواریز کی سپر اسٹار میسی کے ساتھ دس سال قبل لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، جولین الواریز نے 2012 میں میں بطور مداح میسی کے ساتھ تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔
الواریز 10 برس بعد ارجنٹینا کی ٹیم میں میسی کے ساتھ نہ صرف ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے بلکہ کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کو فائل تک بھی پہنچادیا ، شائقین فٹبال نے الواریز کو مستقبل کا میسی قرار دے دیا ہے۔
میسی اور الواریز کے شاندار کھیل کی بدولت ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔