دوحا : (ویب ڈیسک ) پرتگال کی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار ٹیم کے کوچ کو قرار دے دیا۔
سٹار فٹ بالر رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے اپنے انسٹا گرام پرایک پیغام میں پرتگال کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر ٹیم کے کوچ فرنینڈو سانتوس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
جورجینا نے کہا کہ میچ کے دوران آپ کے دوست اور کوچ کے فیصلے بہت خراب تھے وہ دوست جس کی میں بہت زیادہ معترف رہی،جب میں سٹیڈیم میں داخل ہوئی تو میں نے دیکھا کہ سب کچھ کیسے بدل گیا ہے، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔
انہوں نے کہا آپ دنیا کے بہترین کھلاڑی اور اپنے سب سے طاقتور ہتھیار کی توہین نہیں کرسکتے ، ہم کسی ایسے شخص دفاع نہیں کرسکتے جو اس کا مستحق نہیں ہے۔
جورجینا کا مزید کہنا تھا کہ زندگی ہمیں سبق دیتی ہے، آج ہم ہارے نہیں، ہم نے سیکھا ہے، کرسٹیانو ہم تم سے محبت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتہ کےروز مراکش نے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی تھی اور وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی ۔