فیفا کپ: عمران خان کی مراکش ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

Published On 11 December,2022 10:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مراکش کی ٹیم کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پہلی بار ایک عرب افریقی مسلم ملک کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مراکش کی ٹیم کے لیے سیمی فائنل اور آگے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔

 

Advertisement