مراکش سے اپ سیٹ شکست نے رونالڈو کو رلا دیا، مداح بھی افسردہ

Published On 11 December,2022 04:45 am

دوحا : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش ،پرتگال کو 0-1 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

الثمامہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے جذبات پہ قابو نہ رکھ سکے اور گراؤنڈ سے نکلتے وقت انکی آنکھوں سے آنسو چھلکتے رہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سٹار فٹبالر رونالڈو کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں روتے ہوئے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم کی جانب جاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر سٹار فٹبالر نے اپنی آنکھوں کو ہاتھ کی مدد سے ڈھانپنے کی کوشش بھی کی۔

رونالڈو کے مداح سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ افسردہ ہوگئے ہیں اور سٹار فٹبالر کے رونے پر دکھ اور افسردگی سے بھرے تبصرے کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر یہ میگا ایونٹ رونالڈو کے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ تھا اور یہی وجہ ہے کہ شائقین دکھی ہیں۔