فیفا ورلڈ کپ : انگلینڈ کو شکست ، فرانس نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 11 December,2022 02:25 am

دوحا : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے چوتھے کواٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے البیت سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانسیسی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے آئوٹ کلاس کیا، انگلش کپتان نے پنالٹی کک پر گول کا موقع ضائع کیا۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔

فرانس کی جانب سے کھیل کے 17 ویں منٹ میں اوریلین نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ انگلش کپتان ہیری کینن نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے مقابلہ برابرکیا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی اولیویئر گِیروڈ نے کھیل کے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔