دوحا : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب ٹیم مراکش کے کھلاڑی سفیان بوفال کی والدہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں مراکش، پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقن اور عرب ٹیم بن گئی ہے۔
مراکش کی کامیابی کے بعد ان کے کھلاڑی سفیان بوفال اپنی والدہ کو گراؤنڈ میں لے آئے اور ان کے ساتھ والہانہ انداز میں ناچتے ہوئے جیت کا جشن منایا، جسے گرائونڈ میں موجود شائقین نے بہت سراہا۔
سفیال بوفال اور انکی والدہ کے رقص کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی وائرل ہے جس پر صارفین انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تعریفی پیغامات بھیج رہے ہیں۔
DANCE BOUFAL DANCE!
— Tom Franklin (@TomFranklinSTL) December 10, 2022
Another reason I m so happy I pulled Boufal s sticker...his love for his mother is so damn wholesome! #AtlasLions fans have a good one here. #TeamMorocco @sosoboufal19
(Video credit: @Copa90) pic.twitter.com/wUny5F0kIf