فٹبال ورلڈ کپ: پانچ بار کی چیمپئن برازیل کو شکست، کروشیا سیمی فائنل میں داخل

Published On 09 December,2022 10:52 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے اعصاب شکن کوارٹر فائنل میچ میں کروشیا نے ہاٹ فیورٹ برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں میگا ایونٹ جاری ہے جس کا کوارٹر فائنل میچ برازیل اور کروشیا کے مابین کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں، اضافی وقت میں  میچ 1،1 سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی ککس پر فیصلہ ہوا۔

اعصاب شکن مقابلے میں پنالٹی ککس پر کروشیا نے 2 کے مقابلے میں برازیل کو 4 گول سے  شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔