لندن :(ویب ڈیسک ) انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی رحیم سٹرلنگ گھر میں چوری کی وردات کے بعد فیفا ورلڈ کپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش فٹ بالر رحیم سٹرلنگ نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل راوئڈ میں سینیگال کےخلاف میچ میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس کی تصدیق انگلینڈ فٹبال کے حکام کے جانب سے بھی کی گئی تھی۔
Raheem Sterling is not available for selection for the #ThreeLions tonight as he is dealing with a family matter. pic.twitter.com/CR6cU8J0wE
— England (@England) December 4, 2022
سرے پولیس کا کہنا تھا کہ انگلش فٹ بالر کے اہلخانہ کو ہفتہ کی شام گھر آنے پر معلوم ہوا کہ مہنگے زیورات سیمت گھر میں موجود دیگر قیمتی اشیا ء چوری ہو چکی ہیں ، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
فٹ بالر کے سپوکس پرسن کے مطابق واقعہ کے بعد سٹرلنگ انتہائی پریشان تھے اور جلد از گھر جانا چاہتے تھے۔