پری کوارٹر فائنل میچ: فرانس نے پولینڈ کو شکست دے کر ایونٹس سے باہر کر دیا

Published On 04 December,2022 10:56 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے تیسرے میچ میں فرانس نے پولینڈ کو3 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

قطر کے الثمامہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل راؤنڈ کے میچ میں آغاز سے ہی فرانس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

میچ کے 44 ویں منٹ میں فرانس کے اولیور جیروڈ نے بال کو جال میں پھینک کر اپنی برتری ثابت کی اور پہلا ہاف فرانس کے نام رہا۔ دوسرے ہاف کے 74 ویں منٹ میں نوجوان فٹبالر کیلین مباپے نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو یقینی بنا دیا۔

میچ کے اضافی منٹ میں مباپے نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی جیت میں اپنا اہم کردار ثابت کیا۔ میچ کے آخری لمحات میں پولینڈ کو پیلنٹی کارنر ملا تاہم فرانسیسی گول کیپر کی کامیاب حکمت عملی نے اسے ناکام بنا دیا، بعد ازاں ایک اور موقع ملنے پر پولینڈ نے گول سکور کیا۔
 

Advertisement