فیفا ورلڈ کپ : آسٹریلیا کو شکست، ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 04 December,2022 02:48 am

دوحہ : (ویب ڈیسک ) ارجنٹینا کی ٹیم نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

 قطر کے احمد بن علی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر16 راؤنڈ کے اہم میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا گیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے لیونل میسی اور جولین الوریز نے ایک ، ایک گول سکور کیا جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے واحد گول اینزو فرنینڈز نے کیا۔

میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ نیدر لینڈز کی ٹیم سے ہوگا۔

Advertisement