جرمنی جیت کر بھی ورلڈ کپ سے باہر، سپین، جاپان کی ناک آؤٹ میں انٹری

Published On 02 December,2022 09:27 am

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ جاپان اور سپین نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

گروپ ای میں 2 میچز کھیلے گئے جس میں جرمنی اور کوسٹاریکا جبکہ جاپان اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا جبکہ جاپان نے سپین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سےشکست دی۔

جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہو گیا جبکہ سپین میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ سپین اور جرمنی 4 ،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔

تاہم سپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا ورلڈ کپ سے باہرہو گئیں۔
 

Advertisement