فیفا ورلڈ کپ:امریکا پری کوارٹر فائنل میں داخل، ایران ایونٹ سے آؤٹ

Published On 30 November,2022 10:01 am

دوحہ : (ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں امریکا نے ایران کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے اہم میچ میں امریکا نے ایران کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول کرسچئن پولِسک نے 38 ویں منٹ میں کیا۔ جیت کے بعد امریکا نے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ہے جبکہ میگا ایونٹ میں ایران کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ 

Advertisement